رشوت لیکر شہریوں کو ویکسین لگانے کا انکشاف

May 17, 2021 | 19:54:PM
رشوت لیکر شہریوں کو ویکسین لگانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں رشوت لیکر لوگوں کو ویکسین لگانے کا انکشاف،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے 18 ملازمین کو معطل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق لاہورکےویکسین سنٹر میں پیسے لےکرویکسین لگائی جاتی رہی،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے 18 ملازمین اس گھنائو نے دھندے میں ملوث پائے گئے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی لاہور نے 18 ملازمین کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
 جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نواز جوہن، سجاد علی، محمد تنویر، بابر علی، کرامت علی، امجد علی ،تیمور فیاض، محمد یوسف، فقیر حسین کو رشوت لیکر لوگوں کو ویکسین لگانے پرمعطل کردیا گیا ، کاشف مسیح، محمد اکرام، محمد اسامہ، بشرا فرمان، ابیر شہزادی، امتیاز علی، اقصی شاہد، شہزاد حسین اور اللہ وسایا کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
ملازمین پی کے ایل آئی میں پیسے لے کر عوام کو ویکسین لگا رہے تھے اورلوگوں کو قطاروں سے بچاتے تھے، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے پیسے لےکرویکسین لگانےوالے ملازمین کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے تھے،انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر تمام ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں کرپشن۔۔ چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا