ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری پوسٹ،کیا کہا گیا؟

May 20, 2024 | 16:39:PM
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری پوسٹ،کیا کہا گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ٹیم نے ان کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ شیئر کر دی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد ان کی ٹیم کی جانب سے اُنہیں خراجِ عقدت پیش کرنے کیلئے عربی میں ایک پوسٹ شیئر کی ،اس پوسٹ میں لکھا ہے’سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ‘ جس کا اردو میں مطلب ہے’ہم ابراہیم رئیسی کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ نیک کام کرنے والوں میں سے ایک ہیں‘۔

 

خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مل گیا ہے،ایرانی ہلال احمر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر کے جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ملبے سے ملنے کی تصدیق کی ہے،ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہےکہ میتوں کو تبریز منتقل کیا جائے گا۔

 دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کچھ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سکولوں میں چھٹیوں کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل،بچوں کی موجیں لگ گئیں