پشاور :پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

May 20, 2024 | 15:46:PM
پشاور :پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بند کردی ،پٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خیبر پختونخوا پیٹرول ڈیلرز ایسوسی نے 5 اضلاع خیبر، مہمند، چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ میں احتجاجاً پٹرول پمپس بند کر دئیے، پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور ڈویژن میں دکانوں پر کھلے عام اسمگل شدہ پیٹرول فروخت ہونے کے باوجود انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کھلا پٹرول فروخت کرنے اور رجسٹر نہ ہونے والے چھوٹے پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں:  سکولوں میں چھٹیوں کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل،بچوں کی موجیں لگ گئیں