رواں ہفتہ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

Jul 17, 2023 | 18:17:PM
رواں ہفتہ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔
مون سون ہوائیں 18 جولائی کو (کل) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی،18 جولائی (رات)سے23 جولائی کے دوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور قصور میں بھی بارش متوقع ہے،سرگودھا ،فیصل آباد ، ساہیوال، میانوالی ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ڈی جی پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمران قریشی نے کہاہے کہ 19 جولائی سے 21 جولائی کے دوران ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور ،راجن پور، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے، اسی دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہناتھا کہ 18 (رات) سے 22 جولائی کے دوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،جبکہ مری ، گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
عمران قریشی نے کہاکہ کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں،سیاح بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے محتاط رہیں،بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہاکہ بارش کے دوران دریاو¿ں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں،بجلی کے کھمبوں ،تاروں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں، ان کاکہناتھا کہ بارش کے دوران بچوں پر خصوصی نظر رکھیں،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کی پارٹی میں کس کس نے شمولیت اختیار کی؟ بڑے نام سامنے آگئے