قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا امپائرنگ میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ

Jan 17, 2024 | 22:05:PM
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا امپائرنگ میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے امپائرنگ میں بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ امپائرنگ کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا، قومی کرکٹر نے پی سی بی کے تحت لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا چار روزہ ویمن امپائرز انڈیکشن کورس مکمل کرلیا، آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے ممبر احسن رضا اور پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائر آصف یعقوب کورس کے انسٹرکٹر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان کی انٹری پر ریسلر ’بگ شو‘کا گانا، ویڈیو وائرل

کورس میں کرکٹ کے قوانین کی معلومات سمیت بنیادی تربیتی سیشنز منعقد ہوئے، تحریری امتحان کے بعد شرکا سے ون آن ون انٹرویوز کیے گئے، کورس میں سابق ویمن انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض اور دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔