شاہ محمود قریشی کی مصر کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

Feb 17, 2021 | 19:36:PM
شاہ محمود قریشی کی مصر کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور مصر کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر خارجہ نے مصری صدر کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،پاکستان اور مصر کے مابین یکساں مذہبی، تہذیبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیر خارجہ نے مصری صدر کو دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے میسر مواقعوں سے آگاہ کیا ،وزیر خارجہ نے مصری صدر کی توجہ بھارت سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث، خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کی طرف دلائی ،شاہ محمود قریشی نے مصر اور قطر کے مابین سفارتی روابط کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی جانب سے مثبت رویے کی تعریف کی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: