ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Apr 17, 2023 | 19:36:PM
ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواﺅں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ایبٹ آباد، چارسدہ،مردان،پشاور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کوہاٹ،کرم،وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، شا نگلہ، بو نیر اور خیبر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے ،خورشید شاہ
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مری، گلیات سمیت خطہ پو ٹھو ہار ، گو جرانوالہ، گجرات، سیا لکوٹ ، نا رووال، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواو¿ں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،منڈی بہا ﺅالدین، فیصل آباد، سرگودھا، جو ہر آباد، میا نوا لی، بھکر ، لیہ، ملتان، ڈی جی خان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، ادارہ فلکیات کا دعویٰ
ادھر بلوچستان میں کوئٹہ ، ژوب، زیارت، قلات ،خضدار، بارکھان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 18 اپریل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان