اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ فلسطین میں حالات کو مزید نہ بگاڑے،او آئی سی نے مذمتی قرارداد منظور کرلی

May 16, 2021 | 20:16:PM
اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ فلسطین میں حالات کو مزید نہ بگاڑے،او آئی سی نے مذمتی قرارداد منظور کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔
او آئی سی کی مذمتی قراردادمیں کہاگیاہے کہ اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ حالات کو مزید نہ بگاڑے،اسرائیل کے ظالمانہ اوروحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔
او آئی سی نے مطالبہ کیاہے کہ قابض اسرائیل فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم بند کرے،فلسطین میں حالات کی خرابی کاذمہ دار اسرائیل ہے، اسرائیل حالات کو مزید بگاڑنے سے باز رہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیاگیاہے کہ اسرائیل فلسطین میں مقدس مقدمات کی بے حرمتی بند کرے، اسرائیل فلسطین میں جاری خلاف ورزیاں فوری بند کرے،او آئی سی نے کہاہے کہ سلامتی کونسل فلسطین پر اسرائیلی حملے فوری طور پر بند کرائے ، اسرائیل کے توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 181 تک جاپہنچی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطین میں طاقت کے استعمال کو فوری بند کرے، شاہ محمود قریشی