یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کے بدترین بحران نے غریبوں کو چکرا کر دکھ دیا

Jun 16, 2023 | 15:36:PM
یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کے بدترین بحران نے غریبوں کو چکرا کر دکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی)  شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کے بدترین بحران نے غریبوں کو چکرا کر دکھ دیا، لاہور میں گڑھی شاہو یوٹیلٹی سٹور پر سستا آٹا نایاب ،خواتین تلملا اٹھیں،بولیں اتنی دھوپ اور گرمی میں روزانہ آتی ہیں مگر خالی ہاتھ لوٹ جاتی ہیں۔

آٹے کی قلت کا بحران یوٹیلیٹی سٹورز پر سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا ہے، غربا کو  2  وقت کی روٹی کے لالے پڑگے ہیں، سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سارا سار دن آٹے کے انتظار میں بیٹھی رہتی ہیں، مگر تیز دھوپ کی حدت ،گرمی برداشت کرنے کے باوجود آٹا نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے:اسحاق ڈار 

خواتین کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں اتنی مہنگائی ہے کہ اللہ کی پناہ، اوپن مارکیٹ سے گندم اور آٹا خریدنے کی استطاعت نہیں ہے،  وفاقی حکومت غریب طبقے کو آٹے جیسی بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرے۔

خواتین نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے افسران تو کسی کی سنتے نہیں،  وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیں۔