جھولا ٹوٹ گیا۔چاربچےہلاک۔ متعدد زخمی

Dec 16, 2021 | 15:50:PM
بچوں کا جھولا ٹوٹ گیا
کیپشن: بچوں کا جھولا ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں جمپنگ کیسل ہوا میں اڑ گیا، حادثے میں چار بچے ہلاک جبکہ کئی شدید زخمی ہو گئے۔

 شمال مغربی ریاست تسمانیہ کے ڈیون پورٹ نامی شہر میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب تیز ہوا کی وجہ سے بچوں کے کھیلنے اور اچھلنے کودنے کے لیے ہوا سے بھرا ایک چھوٹا سا قلعہ نما جھولا اکھڑ گیا۔ اچانک تیز ہوا کے جھکڑوں نے اس جھولےکو ہوا میں دس میٹر تک بلند کر دیا اور نتیجتاً کئی بچے اس پر سے گر پڑے ۔ دو لڑکیاں اور دو لڑکے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پانچ بچے اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان میں سے چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 حادثہ اسکول میں تفریحی سرگرمیوں کے دوران پیش آیا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا واقعے کے وقت جھولا بندھا ہوا تھا یا اس پر زیادہ بچے سوار تھا، تاہم انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مرنے والے بچے چھٹی جماعت کے طالبعلم تھے اور اگلے سال ہائی سکول میں جانے کا جشن منارہے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کتنی اور کب ہونگی؟شفقت محمود نے بتا دیا