عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندوں کااحتساب کریں، قمر زمان کائرہ 

Apr 16, 2023 | 21:14:PM
عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندوں کااحتساب کریں، قمر زمان کائرہ 
کیپشن: قمر زمان کائرہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کی پورے خلوص اور جذبے سے خدمت کی ہے ، شدید مالی بحران کے باوجود انہوں نے این اے 70 میں ترقیاتی عمل کو جاری رکھا ہوا ہے اور حلقے میں اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام اس امر کے گواہ ہیں کہ جب جب انہیں اور ان کے خاندان کو نمائندگی کا موقع ملا انہوں نے پورے جذبے سے عوام کی خدمت کی ، انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ اپنی کارکردگی اور احسن کردار کی بدولت عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا اور کبھی ان کے سر کسی کے سامنے نہیں جھکنے دیئے، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عوام کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندوں کا احتساب کریں ، انہوں نے کہا کہ این اے 70 کے عوام ان نمائندوں کا کڑا احتساب کریں گے جو گزشتہ چار سالوں میں مرکز اور صوبوں میں حکومت ہونے کے باوجود حلقے کے عوام کے کچھ نہیں کر سکے ، انہوں نے کہا کہ انہیں گزشتہ ایک سال سے عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں اور اس ہی خدمت کا صلہ ہے کہ آج پنجن کسانہ سے چوہدری ارشد صاحب اور چوہدری شاہد داد ساتھیوں سمیت ان کے بازو بن رہے ہیں جس سے پاکستان پیپلز پارٹی این اے 70 سے مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔
 قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپنے خاندان کے کرداد اور خدمت کی بنیاد پر وہ آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیاب ہوں گے اور علاقے کی ترقی کا سفر ایک نئے جزبے سے شروع کریں گے ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے پنجن کسانہ سے رہنما چودہری ارشد اور چودہری شاہد داد نے قمر زمان کائرہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اور ان کی برادری قمر زمان کائرہ کی صلاحیتوں اور کرداد پر یقین رکھتی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی برادری سمیت آئندہ کے انتخابات میں کائرہ خاندان کی بھرپور سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے ،خورشید شاہ