کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے کروڑوں مالیت کے موبائل برآمد

Oct 15, 2023 | 18:17:PM
کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے کروڑوں مالیت کے موبائل برآمد
کیپشن: ملزم پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ)کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فون سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافر غیر ملکی پرواز ای کے 600 سے دبئی سے کراچی پہنچا تھا ،فیصل سلیم نامی مسافر جو کہ معذوری کا دھوکہ دیتے ہوئے وہیل چیئرپر بیٹھ کر گرین چینل استعمال کرتے ہوئے لاو¿نج سے باہر جانے کی کوشش کر رہا تھا،کسٹمز عملے نے مسافر کو روک کر اس کی جسمانی تلاشی لی تو مسافر نے اپنے جسم کے ساتھ 39 عدد (iphone 15) باندھے ہوئے تھے ،برآمد شدہ موبائل فونز کی کل مالیت تین کروڑ ستر لاکھ رروپے ہے۔
ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر باضابطہ گرفتار کر کے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارہی ہے، گزشتہ دن پروٹوکول میں گرین چینل سے جانے والی فیملی کے قبضہ سے ایئر پورٹ لاو¿نج کے باھر کسٹمز انٹیلی جنس نے iPhone برآمد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان