پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے 48 گھنٹے اہم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے مستقبل کے لیے اگلے ایک دو روز انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں، اس دوران بقیہ 20 میچز کے یو اے ای میں ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے عید کی تعطیلات کے اختتام پر جواب مل سکتا ہے، عید کے بعد یو اے ای میں کل سے دفاتر کھل رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی یو اے ای میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کروانے کے لیے پر امید ہے کیونکہ یو اے ای میں میچز کے لیے مثبت اشارے مل رہے ہیں، میچز کے لیے ابو ظہبی متوقع وینیو ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے میچز کی میزبانی کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہوا ہے اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو میچز کی میزبانی کے لیے موجودہ صورتحال میں حکومت سے کلئیرنس درکار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:قو می کر کٹ ٹیم کے سابق فا سٹ باﺅلر محمد عا مر کا چونکا دینے و الا اقدا م