شہر اقبال مسائل سے دوچار،  ترقیاتی منصوبے بھی شروع نہ ہوسکے

Jan 15, 2024 | 13:13:PM
سیالکوٹ پاکستان کا زرمبادلہ کمانے والا دوسرا بڑا ضلع ہے، جو کھیلوں کے سامان، آلات جراحی بنانے اور اپنی مدد آپ کے تحت ائیر پورٹ ڈرائی پورٹ اور ائیر لائین بنانے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہےلیکن اسکے باوجود شہر اقبال بنیادی مسائل کے لئے بھی پریشان ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ پاکستان کا زرمبادلہ کمانے والا دوسرا بڑا ضلع ہے، جو کھیلوں کے سامان، آلات جراحی بنانے اور اپنی مدد آپ کے تحت ائیر پورٹ ڈرائی پورٹ اور ائیر لائین بنانے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہےلیکن اسکے باوجود شہر اقبال کے شہری  بنیادی مسائل کے لئے پریشان ہیں ۔

  سیالکوٹ شہر میں بنیادی مسائل  جس میں پینے کا صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر اور ٹریفک کے مسائل سر فہرست ہیں۔  اس شہر کے اندر قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے 10 حلقے ہیں جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 15لاکھ تین ہزار 797 ہیں اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 452 ہیں،سیاسی شخصیات میں خواجہ آصف، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار سرفہرست ہیں۔

شہر اقبال  نگران حکومت کے دور میں شروع کیے گئے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے فکرمند ہیں، شہریوں نے نئی حکومت آنے کے بعد نگران حکومت کے شروع کئے گئے  منصوبوں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:انتخابی نشان بوتل کیوں دیا ؟شہریارآفریدی عدالت پہنچ گئے