خاتون سمیت 11 روزہ خور گرفتار، کس شرط پر رہائی ملی؟ بڑی خبر آگئی

Mar 14, 2024 | 22:59:PM
خاتون سمیت 11 روزہ خور گرفتار، کس شرط پر رہائی ملی؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نائجیریا میں شرعی پولیس نے خاتون سمیت 11 روزہ خوروں کو گرفتار کر لیا اور تمام افراد کو آئندہ روزہ نہ چھوڑنے کے عہد پر چھوڑ دیا۔
غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق نائجیریا میں شرعی پولیس (حسبہ)نے ایک خاتون سمیت 11 روزہ خوروں کو گرفتار کیا، حسبہ کے اہلکار رمضان میں گشت کرتے ہیں تاکہ سرِعام کھانے پینے والوں کو گرفتار کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: قتل یا ٹریفک حادثہ؟ترک صدر کا محافظ جاں بحق

2 دن قبل حسبہ کے اہلکاروں نے 11 افراد کو سرِعام کھاتے پیتے پکڑلیا پھر ان تمام افراد کو بعد میں یہ عہد لے کر چھوڑ دیا گیا کہ وہ آئندہ جان بوجھ کر روزہ نہیں چھوڑیں گے، حسبہ کے اہلکار کسی بھی غیر مسلم کو کھانے پینے سے نہیں روکتے صرف ان غیر مسلموں کو پکڑا جاتا ہے جو روزے کے دوران مسلمانوں کو کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرتے پائے جائیں۔

خیال رہے کہ کینو مسلم اکثریتی ریاست ہے جہاں سیکیولر جیوڈیشل سسٹم کے ساتھ ساتھ شرعی نظام بھی رائج ہے۔