غائب ہونیوالے میسجز کو محفوظ بنانے کیلئے واٹس ایپ فیچر میں بڑی تبدیلی

Mar 14, 2022 | 11:12:AM
  واٹس ایپ نے ازخود غائب میسجز محفوظ بنانے پر کام شروع کردیا
کیپشن: واٹس ایپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کی پریشانی حل کرنے کیلئے خودبخود غائب ہونے والے پیغامات کو محفوظ بنانے کیلئے  فیچر میں تبدیلی شروع کردی۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے خود بہ خود غائب ہونے والے فیچر کو مزید کارآمد بنانے کے لیے اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔   صارف جب غائب ہونے والے پیغامات کے آپشن کو فعال کرتا ہے تو اُس کی خواہش ہوتی ہے کہ دوسرے شخص کے پڑھنے کے بعد پیغامات غائب ہو جائیں لیکن بعض اوقات ایسا پیغام بھیجا جاتا ہے جو اہم ہو اور مستقبل کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔

صارفین کو یہ شکایت تھی کہ اُن کے دوستوں کی جانب سے بھیجے جانے والے اہم پیغامات بھی غائب ہوجاتے ہیں، جس پر اب کمپنی نے کام شروع کردیا ہے۔اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اس فیچر میں ایک ایسی سہولت کی آزمائش کر رہا ہے جس کی مدد سے صارفین غائب ہونے والے میسجز میں سے اہم پیغامات دیکھ بعد میں بھی سکیں گے۔

واٹس ایپ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا واٹس ایپ کی جانب سے مستقل طور پر اس کا انتخاب کب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اورپاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا

واضح رہے کہ واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں جنہیں سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز یا سہولیات پیش کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہیگا؟اہم خبر جانیے