سعودی عرب اورپاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا

Mar 14, 2022 | 10:15:AM
سعودی عرب اور پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا
کیپشن: پہلا روزہ کب ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں میں پہلا روزہ2اپریل بروز ہفتہ جبکہ عید الفطر 2 مئی2022کو متوقع ہے۔

سعودی ماہرِ فلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ ممکنہ طور پر3اپریل بروز اتوار کو متوقع ہے، 30 روزے مکمل ہونے پر عید الفطر 3 مئی 2022کو ہو سکتی ہے۔قصیم یونیورسٹی  شعبہ فلکیات کے سابق استاد ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق فلکیاتی مطالعے کو دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ امسال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ30دن پر مشتمل ہوگا ۔

ماہر فلکیات کے مطابق شعبان کی29تاریخ بمطابق یکم اپریل کی صبح 9بج کر 24منٹ پر چاند کی ولادت ہوگی ،اسی شام کو مکہ مکرمہ کے مغربی افق پر ہلال کی ولادت ہوگی جو 16منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

ڈاکٹر المسند کا مزید کہنا تھا کہ چاند کا دکھائی دینا موسم پر مشروط ہے اگر فضا ئوبر یا غبار آلود ہوئی تو چاند دیکھنا مشکل ہوگا۔رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا جب کہ عید الفطرکا چاند یکم مئی کی شام کو دکھائی دے گا جس کے حساب سے عید الفطر 2مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہیگا؟اہم خبر جانیے

خیال رہے کہ چاند کا یہ حساب سعودی عرب کے حوالے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاستدانوں کے نام بگاڑنے پر چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کوسخت جواب