سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ خراب کئے،اسد قیصر

Mar 14, 2021 | 18:40:PM
سینیٹ میں اپوزیشن ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ خراب کئے،اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہناہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ خراب کئے، اپوزیشن ارکان ان امیدواروں کوووٹ نہیں دیناچاہتے تھے،اپوزیشن امیدواروں کوووٹ نہ دینا ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں ثابت ہو گیا، الیکشن میں شفافیت کیلئے اپوزیشن کو قانون بنانے کی دعوت دیتا ہوں۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بام خیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ الیکشن میں منتخب نمائندے بھیڑبکریوں کی طرح فروخت ہوتے ہیں ،اپوزیشن کا خیال تھا سینٹ میں وہ خریدوفروخت سے جیت جائیں گے۔


انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان خواب دیکھ لیتے ہیں اورپھراس پر بات کرتے ہیں ،مولانا صاحب اپنے دور میں ایک بھی اسلامی قانون پاس کرنے کا ثبوت دیں ،اسدقیصر نے کہاکہ مریم نواز جاگ پنجاب جاگ کا نعرہ ووٹ لینے کیلئے استعمال کرتی ہے۔ سینٹ کے حالیہ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور ممبران اسمبلی کے خریدو فروخت کا راستہ روکنے کے لئے حکومتی قانون سازی کو اپوزیشن نے اسلئے مسترد کر دیا تھا تاکہ وہ سینٹ کے انتخابات میں ووٹوں کو خرید کرچیئر مین سینٹ کے عہدے کے علاوہ حکومت کے لئے پریشانیاں پیدا کر سکے۔ لیکن اپوزیشن کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔
 اسدقیصر نے کہا کہ پاکستان میں سینیٹ انتخابات میں جو شرمناک صورتحال گزر گیا۔ اس سے ملک کے عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ الیکشن میں ممبران اسمبلی مویشیوں کی منڈی میں جانوروں کی طرح خریدو فروخت ہو رہے ہیں اس لئے اس کا راستہ روکنے کے لئے ہم نے اپوزیشن سے بات کی کہ وہ آکر اس کا راستہ روکنے کے لئے قانون سازی میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں لیکن اپوزیشن نہ مان سکی اور اس کا نتیجہ خود اپوزیشن نے بھگت لیا۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنی ہی اکثریت سے چیئر مین سینٹ کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی بلکہ پارلیمنٹ کے اندر بھی وزیر اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لے لیا۔اسی طرح دونوں ایوانوں میں حکومتی ووٹوں میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں آئی انہوں نے کہا کہ میں کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آونگا اور نہ ہی خوفزدہ ہو نگا تمام معاملات کے حل کے لئے قانون کا راستہ اختیار کرونگا ۔
انہوں نے کہا کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے انتخابات سے یہ ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن ارکان اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ دینا نہیں چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ہمیشہ ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔
٭٭٭٭٭۔