ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈکپ :بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی

Jun 14, 2026 | 18:19:PM
ٹی ٹوئنٹی ویمنز ورلڈکپ :بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی
سورس: Cricinfo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے اہم گروپ میچ میں بھارت ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 64 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ اقبال 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ عالیہ ریاض 18 رنز بنا سکیں۔ دیگر بیٹرز بھارتی بولنگ اٹیک کے سامنے خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکیں۔ بھارتی اسپنر دیپتی شرما نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

میچ کا اہم موڑ 11ویں اوور میں آیا جب پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں، جبکہ اسی مرحلے پر سیٹ بیٹر منیبہ اقبال رن آؤٹ ہوئیں، جس کے بعد پاکستان کی جیت کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔

اس سے قبل بھارتی اننگز کے آغاز میں پاکستان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی دو وکٹیں صرف 18 رنز پر حاصل کر لی تھیں۔ شیفالی ورما 6 اور جمائمہ روڈریگز ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

ابتدائی نقصان کے بعد اوپنر سمرتی مندھانا اور کپتان ہرمن پریت کور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔ مندھانا نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کو مضبوط بنیاد فراہم کی، جبکہ ہرمن پریت کور نے بھی اہم رنز جوڑے۔

بعد ازاں رچا گھوش نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے مجموعے کو 170 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے اور اپنی اپنی ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں کے ایک دوسرے سے مصافحہ نہ کرنے کی بات بھی توجہ کا مرکز بنی۔

ٹاس کے بعد بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی تھی، اسی لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ سے ٹیم کو کافی اعتماد ملا ہے اور کھلاڑی اپنی منصوبہ بندی پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتی تھی، تاہم پاکستان کے پاس مضبوط بولنگ یونٹ اور متوازن کمبی نیشن موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے موزوں ہے اور انہیں ایک سخت مقابلے کی توقع ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے ٹورنامنٹ میں دو اہم پوائنٹس حاصل کر لیے، جبکہ پاکستان کو اپنے اگلے میچوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔

ہرمن پریت کور نے 35 گیندوں پر 36 سکور کیے جس میں 4 چوکے شامل تھے، رچا گوش نے 17 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی  جس میں 1 چھکااور 5 چوکے شامل تھے، پاکستان کی جانب سے سعدیہ اور فاطمہ نے 2-2 بلے باز وں کو پویلین کی راہ دکھائی ، تسمیہ اور رامین نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

دوسری جانب پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے بھی پچ کو بیٹنگ کے لیے موزوں قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے پاس معیاری بولنگ اٹیک موجود ہے اور کوشش ہوگی کہ بھارتی ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھا جائے۔

فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس تجربہ کار اسپنرز اور تیز گیند باز موجود ہیں جو میچ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے لیے میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں :محرم الحرام کا چاند کل صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان