ایپل کا آئی فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Sep 13, 2023 | 15:43:PM
 ایپل نے 3 پرانے آئی فونز آئی فون 13، آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کی کمی کا اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایپل نے 3 پرانے آئی فونز آئی فون 13، آئی فون 14 اور آئی فون 14 پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کی کمی کا اعلان کردیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد 2021 کا آئی فون 13 اب 599 ڈالرز (ایک لاکھ 78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ آئی فون 14 خریدنے کیلئے 699 ڈالرز (2 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور آئی فون 14 پلس کیلئے 799 ڈالرز (2 لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سےآئی فون ایس ای کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 429 ڈالرز (ایک لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12، آئی فون 13 منی، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس کی فروخت روکنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

خیال رہے، 12 ستمبر کو اپنے نئے آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس متعارف کرائے ہیں۔