پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان

Sep 13, 2023 | 15:28:PM
  پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو) 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے لاہور پانچوں نمبر پر آگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو) 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے لاہور پانچوں نمبر پر آگیا۔

پہلے نمبر پر ڈی جی خان کے بچوں کا رزلٹ رہا، ڈی جی خان بورڈ میں کامیابی تناسب 66 فیصد سے زیادہ رہا، فیصل آباد بورڈ 65فیصد سے زیادہ کامیابی کے تناسب سے دوسرے نمبر پر رہا، ملتان بورڈ 63 فیصد کامیابی کے تناسب سے تیسرے نمبر پر رہا جبکہ  لاہور بورڈ 58 فیصد کامیابی کا تناسب کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ 

مزید پڑھیں:  ’جاتے جاتے سندھ کے عوام پر احسان کرجائیں‘

لاہور بورڈ سے پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ،  لاہور بورڈ کےاعلان کردہ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2امتحانات میں ایک لاکھ 9 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

لاہور بورڈ کے پہلے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 90 ہزار 512 امیدواران نے شرکت کی تھی جن میں سے ایک لاکھ سے زائد لڑکیاں اور 87 ہزار 180لڑکے شامل ہیں۔