بس ندی میں گر گئی،  23 افراد ہلاک، 16 زخمی

Oct 13, 2021 | 14:22:PM
نیپال ، بس، حادثہ
کیپشن: نیپال میں بس حادثے کے بعد گری ہوئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  نیپال کے ضلع موگو میں ایک بس حادثے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ  16 لوگ  زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ نیپال گنج سے موگو ضلع کے صدر مقام گام گادھی کی طرف آنے والی بس پینہ جھیاری ندی میں گر گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ ضلع موگو میں چھیاناتھ رارا میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں پیش آیا ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ بس میں سوار زیادہ تر مسافر درگا پوجا کے موقع پر مختلف مقامات سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ نیپالی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر امدادی کاموں کے لئےسرکھیت سے روانہ کیا گیا۔ ضلع موگو کھٹمنڈو سے 650 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع رارا جھیل کے لیے مشہور ہے۔
رپورٹ کے مطابق  موگو کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کے مطابق  سرکھیت سے موگو کے ضلعی ہیڈ کوارٹر گم گڑھی جانے والی ایک بس چھیاناتھ رارا بلدیہ میں حادثے کا شکار ہوگئی  جس میں 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے کم از کم 16 افراد کو علاج کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد میں  اضافے کا خدشہ ہے، بس میں کل 39 مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اتنا غصہ۔۔خاتون فارماسسٹ پر بے تحاشہ تشدد، حاضری نہ لگانے دی، ویڈیو وائرل