تحریک انصاف اور اتحادی جماعت کو ایک اور بڑا دھچکا

May 13, 2022 | 17:18:PM
عمران خان فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان فہمیدہ مرزا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے خلاف پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے فوری حکم امتناعی دینے سے انکار کردیا۔ عدالت نے انتخابی شیڈول سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت جب تک تحریری جواب جمع نہیں کراتے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ والے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے جس پر چیف جسٹس سندھ نے ریمارکس دیئے سوری، ہم بلدیاتی انتخابات نہیں روک سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں صدارتی نظام کا معاملہ ۔۔سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا