اسرائیلی حملے میں مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکت شہید

Mar 13, 2024 | 00:13:AM
اسرائیلی حملے میں مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکت شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) غزہ میں جاری صیہونی فورسز کی جارحیت رمضان المبارک میں بھی بدستور جاری ہے، اسرائیلی حملے میں مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکت شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکت غزہ میں جاری جنگ کے دوران خان یونس میں واقع ان کے گھر پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں, محمد برکت نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے میچز بھی کھیلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے پرستاروں کیلئے بری خبر! النصر کلب اہم ٹورنامنٹ سے باہر

محمد برکت کو خان یونس کا لیجنڈ کہا جاتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 114 گول اسکور کیے اور خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے, مقامی فٹبال کلب کے ایک کھلاڑی نے محمد برکت کی موت کو فلسطینی فٹبال کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے خلاف کھیل چکا ہوں، برکت ہوشیار اور بہت تیز تھا۔