کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر

Mar 12, 2024 | 23:09:PM
کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پرتگالی سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کلب النصر ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گیا۔

ایشین چیمپئنز لیگ میں آج ہونے والے کواٹر فائنل میچ میں سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کے خلاف العین کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، کوارٹر فائنل کے سیکنڈ لیگ میں العین کلب ایک گول کی برتری کے ساتھ میدان میں اتری اور میچ میں مزید دو گول داغے جس سے العین کو النصر پر 3-0  کی برتری مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر 9 چھٹیاں، عوام کی موجیں لگ گئیں

رونالڈو کی ٹیم النصر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کئی یقینی مواقع ضائع کرنے کے باوجود 3 گول سکور کئے حالانکہ رونالڈو محض 3 گز کی دوری سے فٹ بال کو جال تک نہ  پہنچا سکے۔

مقررہ وقت میں مقابلہ 3-2 رہا لیکن ایگریگیٹ پر 3-3  گول سے برابر ہو گیا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے مزید ایک ایک گول بنایا اور فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پرہوا جس میں العین کلب نے ایک کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔