ٹریفک انسپکٹر محمد نوید بٹ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

Jun 13, 2023 | 10:19:AM
 ٹریفک انسپکٹر محمد نوید بٹ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شہری کے گمشدہ ایک لاکھ روپے روپے اُسے واپس کر دیے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان یامین) ٹریفک انسپکٹر محمد نوید بٹ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شہری کے گمشدہ ایک لاکھ روپے  اُسے واپس کر دیے۔ 

ٹریفک انسپکٹر کو دوران ڈیوٹی روڈ سے لاوارث ایک لاکھ روپے ملے۔ ٹریفک انسپکٹر نے پیسوں کی ملکیت بارے شہریوں سے استفسار کیا، مگر اُنہیں اصل مالک نہ مل سکا۔ٹریفک انسپکٹر نے قریبی دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اصل مالک کو ڈھونڈ نکالا۔ گمشدہ ایک لاکھ روپے ملنے پر شہری خوشی سے نڈھال ہوگیا۔ شہری نے ٹریفک پولیس کا رقم واپس ملنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت الیکشن کمیشن ، انتخابات،ہونے کیا جا رہا ہے؟

سی ٹی او لاہور کی ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر نوید بٹ کو شاباش دی گئی۔ ایمانداری پر نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔