پاکستان اور چین کا تعلیم کے میدان میں بھی معاہدہ کرنے پر غور

Jul 13, 2023 | 10:53:AM
پاکستان اور چین کا تعلیم کے میدان میں بھی معاہدہ کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان اورچین نےتعلیم کے شعبے میں بھی تعاون کا اہم معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اورچین کی گرینڈ ویو انسٹی ٹیوشن میں معاہدہ ہوگا، وفاقی کابینہ نے اکیڈمک کوآپریشن معاہدے پردستخط کرنےکی منظوری دیدی،کابینہ سے وزارت دفاع کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی، وزارت خارجہ اورڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی نے معاہدے پراعتراض نہیں کیا، وزارت تعلیم و تربیت اور ایچ ای سی نے بھی معاہدے کی حمایت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معاشی کارکردگی، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کر دی 
چین سے معاہدے کیلئے وزارت قانون وانصاف سے مسودے کی توثیق کرالی گئی، معاہدے کے تحت تعلیم،اکیڈمک اورتحقیق کے شعبوں میں تعاون ہوگا۔