طیبہ گل ہراسانی کیس، ڈی جی نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 13, 2022 | 16:18:PM
طیبہ گل ہراسانی کیس، ڈی جی نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: طیبہ گل اور ڈی جی نیب شہزاد سلیم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے  الزامات کے تناظر میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی چیلنج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہزاد سلیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے سیکرٹری نیشنل اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ونگ و دیگر کو فریق بنایا ہے،ڈی جی نیب نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے دائر اختیار سے تجاوز کرکے مجھے طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا، نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

شہزاد سلیم نے درخواست میں استدعا کی کہ جب تک کیس زیر التوا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نوٹس پر حکم امتناع جاری کیا جائے، طیبہ گل نے کمیٹی میں بدنیتی پر مبنی درخواست دی، طیبہ گل کی اس سے قبل احتساب عدالت لاہور اور ایک متعلقہ درخواست فیڈرل شریعت کورٹ کے سامنے بھی زیر التوا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متوازی کارروائی چلا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،ڈی جی نیب نے موقف اختیار کیا کہ یہ بھی خارج از امکان نہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ذاتی مفاد کے لیے درخواست دلوائی ہو، متاثرہ خاتون کے لیے متعلقہ فورم موجود ہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی انکوائری شروع نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہو گی۔۔؟ بڑی خبر آ گئی

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف نیب انکوائری پہلے ہی زیر التوا ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے چیئرمین کوئی بدلہ لینا چاہتا ہو یا اس طرح بلا کر اپنی انکوائری کے معاملے میں فائدہ لینا چاہتا ہو۔