ملتان ہائی کورٹ بار کے الیکشن شیڈول کا اعلان

Feb 13, 2024 | 19:26:PM
ملتان ہائی کورٹ بار کے الیکشن شیڈول کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مہر عمران ) ملک میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے، ہر کسی کو فکر ہے کہ کونسی سیاسی جماعت حکومت بنائے گی کونسی جماعت اپوزیشن میں بیٹھے گی، ایسی صورتحال مین ملتان ہائی کورٹ بارکے انتخابی شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ 

جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار مہر حسیب قادر نے 24 نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کل صبح 9بجے سے 1بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ، کل ہی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 فروری کو صبح9بجے سے2بجے تک ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت 17 فروری کو ہو گی اور اپیلوں کے فیصلے سمیت کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے 19 فروری کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ شدید سردی اور دھند، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

امیدواروں کی حتمی فہرست 19 فروری کو شام 5بجے اویزاں کر دی جائے گی، پولنگ 24 فروری کو صبح 9بجے سے5بجے تک ہو گی،صدر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ  2 لاکھ روپے فیس جمع کرانا ہو گی، صدر کے لئے امیدوار کی پیشہ وارانہ پریکٹس 15 سال ہونی چاہیے، نائب صدر کے لئے 1 لاکھ روپے فیس اور 12 سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے، جنرل سیکٹری کے لیے فیس ڈیڑھ  لاکھ روپے اور 10 سال کا تجربہ لازمی ہے جبکہ لائبریری سیکرٹری اور فنانس سیکریٹری  کے لیے 75 ہزار روپے فیس کے ساتھ 3 سالہ تجربہ ہونا ضروری ہے، اسی طرح رکن مجلس عاملہ کیلئے 50 ہزار روپے فیس اور 3 سالہ پریکٹس ضروری ہے۔
الیکشن بورڈ میں نشید عارف گوندل اور میاں محمود احمد انصاری شامل ہے،   الیکشن کے ریٹرننگ آفیسر مہر حسیب قادری جنرل سیکریٹری بار ہیں،  جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار  کے مطابق چیئرمین الیکشن کمیشن سینیر ایڈوکیٹ بدر رضا گیلانی ہونگے۔