پی آئی اے کا رواں ماہ پاکستان سےکینیڈا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کافیصلہ

Sep 12, 2025 | 23:31:PM
پی آئی اے کا رواں ماہ پاکستان سےکینیڈا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی آئی اےنے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،یہ اقدام بحراوقیانوس کوپارکرنےوالےخصوصی بوئنگ777لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس  کیلئے اٹھایاگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تین ہفتوں کےلیےتکنیکی معائنے،پرزہ جات کی تبدیلی کےعمل سے گزارا جائے گا ۔طیاروں کی مرمت  کا مقصدمتوقع مسافروں کے رش سے پہلے اپنے طیاروں کو مکمل طور پر تیارکرنا ہے۔پی ائی اے اپنے مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہے۔ تاہم مسافروں کی حفاظت اور طیاروں کی مکمل فٹنس ہے اولین ترجیح ہے۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: