مری دنیا کا خوبصورت مقام قرار

Nov 12, 2023 | 11:38:AM
انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا۔اُن کے مطابق  پاکستان کا سیاحتی مقام مری اور انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کو جڑواں بھائی قرار دیا جا سکتا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی) انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا۔اُن کے مطابق  پاکستان کا سیاحتی مقام مری اور انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کو جڑواں بھائی قرار دیا جا سکتا ہے۔

انڈونیشیا کے سفیر ایڈمن ٹوگیو نے مری کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انڈونیشیا کے سفیر نے کہا انڈونیشیا کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہی دونوں ممالک کے تعلقات دن بدن پروان چڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے کھانوں و ثقافت میں بھی مطابقت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے بانی احمد سوٸیکارنو اور قائد اعظم محمد علی جناح کے درمیان ذاتی دوستی و بھائی چارے کا رشتہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی جناح کیپ سوٸیکارنو کیپ میں مماثلت دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو کپتانی سے فوری نہ ہٹانے پر غور

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی معاشی وتجارتی تعلقات بہت مضبوط ہیں اور دونوں ممالک میں باہمی تجارت 4.5 بلین ڈالر ہے جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انڈونیشین سفیر ایڈم ٹوگیو نے کہا کہ مری خوبصورت ترین اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی بے مثال ہے۔