بجلی کنکشن کے منتظر افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Mar 12, 2022 | 11:50:AM
بجلی کنکشنز , منتظر,  لیسکو , سنگل فیز میٹر جاری 
کیپشن: لیسکو  اہلکار کنکشن لگا رہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بجلی کنکشنز کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری،  لیسکو نے گھریلو صارفین کیلئے مزید30  ہزار سنگل فیز میٹر جاری کر دیئے ہیں۔

 دستاویزات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 28 فروری تک جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگانے کے احکامات  دے دیئے ہیں، کنکشنز کی تنصیب کے لئے مزید30 ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کمپنی کے تمام سرکلز کو ڈیمانڈ کے مطابق میٹرز جاری کئے گئے ہیں، لیسکو نے ریجنل اور فیلڈ سٹورز کو میٹرز کا اجراء کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل ماہ نومبر تک جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگائے جا رہے تھے، میٹرز کی قلت کی وجہ سے کمپنی 6ماہ تک کنکشن فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی،تاہم چند ماہ قبل 7 لاکھ سنگل فیز میٹرز خریدنے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دی جس کے بعد مینوفیکچرز نے لیسکو کو سٹاک کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل جمع کرانے کا نیا طریقہ؛ صارفین کیلئے اچھی خبر