بجلی کے بل جمع کرانے کا نیا طریقہ؛ صارفین کیلئے اچھی خبر

Mar 11, 2022 | 16:37:PM
شہر کےبینکوں میں15مارچ کےبعدبلوں کی وصولی پرپابندی لگادی جائے گی
کیپشن: بجلی بلوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع ،اقساط کا طریقہ کار بدلنےکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور شہر کےبینکوں میں15مارچ کےبعدبلوں کی وصولی پرپابندی لگادی جائے گی،  صارفین کو مقررہ تاریخ میں توسیع اوراقساط کی آن لائن سہولت دی جائیگی۔

 اقساط کی منظوری بھی افسران اختیارات کےمطابق دےسکیں گے،  لیسکو کی ویب سائٹ پرمقررہ تاریخ میں توسیع کالنک دیدیا جائے گا۔ مذکورہ فیصلے کااطلاق گھریلو، کمرشل اورصنعتی سمیت تمام صارفین پرہوگا۔

دوسری جانب لاہور میں گرمی کی شدت بڑھنے سے لیسکو میں بجلی کی ڈیمانڈ میں 650 میگاواٹ کا اضافہ ہو گیا۔دو روز کے دوران بجلی کی طلب 2850 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔این پی سی سی کی جانب سے 2900 میگاواٹ کوٹہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
کمرشل مارکیٹس اور پلازوں میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گھریلو صارفین کے لئے بھی بجلی کی طلب میں اضافہ سامنے آیا ہے۔لیسکو نے فی الحال تمام سیکٹرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے رکھا ہے