حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کرنےکی ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 

Jan 12, 2023 | 21:57:PM
 حکم, اسمبلی تحلیل,ایڈوائس ,گورنر , وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ,عمران خان
کیپشن: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان  نے کہا کہ  عمران خان کےحکم کا انتظار کر رہا ہوں، حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کرنےکی ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا، عمران خان کا سپاہی ہوں،جو حکم ملے گا اس پر عمل ہو گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے ہفتے کو سمری بھیجے جانے کی توقع ہے،   پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی گئی ہے، سمری پر  گورنر پنجاب کے دستخط کا انتظار ہے،  ہفتےکو خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے گورنر کو لکھا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی طرف سے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاحال کوئی سمری  موصول نہیں ہوئی ۔

 ذرائع گورنر ہاؤس انتظامیہ  کے مطابق ترجمان گورنر ہاؤس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کسی بھی قسم کی سمری موصول نہ ہونے کی تصدیق کردی،میڈیا میں ایک سے ڈیڑھ سطر کی تحریر پر مشتمل سادہ کاغذ گردش کرتا ہوا ضرور دیکھا گیاہے ،سادہ کاغذ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے دستخط بھی ضرور سرکولیٹ ہوتے دیکھے گئے ہیں ۔

 گورنر ہاؤس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سادہ کاغذ پر کوئی کچھ بھی لکھ دے تو اسکا یہ مطلب نہیں اس پر عملدرآمد بھی ہوجائے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سمری سرکاری دستاویزات پر ارسال کی جاتی ہیں ،سادہ کاغذ پر ایک سطر کی تحریر کوئی بھی لکھ کر بھیج دے تو یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سمری کیسے مانی جاسکتی ہے ،وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے پنجاب حکومت کے لیٹر ہیڈ پر سمریز آتی ہیں،اسمبلی کو تحلیل کرنے کوئی سمری تاحال گورنر ہاؤس کو  موصول نہیں ہوئی ۔