کوئی بے گناہ تھیٹرز میں فحاشی کیخلاف جاری مہم سے متاثر نہیں ہوگا، محسن نقوی

Sep 11, 2023 | 00:06:AM
کوئی بے گناہ تھیٹرز میں فحاشی کیخلاف جاری مہم سے متاثر نہیں ہوگا، محسن نقوی
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی بے گناہ پنجاب حکومت کی ٹھیٹرز میں فحاشی کیخلاف جاری مہم سے متاثر نہیں ہوگا۔

پنجاب آرٹس پروڈیوسرز تھیٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور فنکار طاہر انجم نے آج وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سے ملاقات کی۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ تھیٹرز سے منسلک نوے فیصد فنکار، پروڈیوسرز، تھیٹرمالکان اور روزانہ اجرتی بنیادوں پر کام کرنے والا تکنیکی عملہ تین ہفتوں سے تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تھیٹر ڈراما ایکٹ میں تبدیلیوں کا معاملہ، نئی کمیٹی  تشکیل

اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو قصور وار ہیں ان کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جارہا ہے لیکن کوئی بے گناہ فحاشی کیخلاف جاری اس مہم سے متاثر نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے رواں ہفتے پنجاب بھر کے تھیٹرز قواعد و ضوابط کی پابندی کی یقین دہانی کے بعد کھل جائیں گے۔