الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کی یقین دہانی

Oct 11, 2023 | 21:02:PM
 الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جاری ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کی یقین دہانی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی  سربراہی میں ہوا،اجلاس میں سیاسی پارٹیوں کے نمائند گان اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی،ضابطہ اخلاق سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے  بعد الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق پر فیڈ بیک لیا اور انہوں نے ضابطہ اخلاق کے سلسلے میں اپنی تجاویز بھی پیش کیں،الیکشن کمیشن نے ان تجاویز پر غور کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کرے گا اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروائے گا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن غیر جانبدرانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کے پر کتر دیئے، دیگر کرنسیاں بھی بے حال