عدالتی فیصلہ مجرم عمران خان کی سہولت کاری ہے،مولانا فضل الرحمان 

May 11, 2023 | 23:32:PM
عدالتی فیصلہ مجرم عمران خان کی سہولت کاری ہے،مولانا فضل الرحمان 
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ عدالتی فیصلہ مجرم عمران خان کی سہولت کاری ہے،ہم کشتیاں جلا کر میدان میں اترے ہیں، مذاکرات ہمارامسئلہ ہے، پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے،عدالت پارلیمنٹ پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کرسکتی۔
اسلام آباد میں پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کیا ہے ،سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جی ایچ کیو اورکورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کیا،پی ٹی آئی کے غنڈوں نے یادگار شہدا پر پتھرمارے ،ان کاکہناتھا کہ دشمن بھارت جو نہ کرسکا وہ پی ٹی آئی نے کردکھایا،دوروز میں جوہوا وہ دہشتگردی نہیں ملک سے غداری ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ان کے تمام جرائم دیکھتے ہوئے سہولت کاری کی گئی،عدالتی فیصلہ مجرم عمران خان کی سہولت کاری ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا عمران خان کے آنے سے بہت خوشی ہوئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کیا یہ اکرام عدالت میں نوازشریف شہبازشریف کو دیا گیا؟عمران خان جیسی عزت آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی گئی؟کل سے لوگوں کو معلوم تھا عمران کو عدالت پیش کیا جائے گا اور فیصلہ کیا ہوگا،عدالت واضح کرے عمران خان گرفتار ہے یا رہا؟
ان کاکہناتھا کہ کسی طرح سے سہولت کاری ثابت ہوتو قوم ایسے فیصلے نہیں مانے گی،آج پھر 25 مئی جیسی سہولت کاری کی جارہی ہے ،خواجہ طارق رحیم کو سپریم کورٹ کی کارروائی کا گزشتہ روز سے علم تھا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ کل یہی لوگ عدالتوں کو آگ لگائیں تو پھر بھی یہی کہا جائے گاآپ کے آنے سے خوشی ہوئی؟عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری آج عزت نفس کا مسئلہ بن گئی؟عدالت کو سوچنا چاہئے پارلیمنٹ نے ان پر عدم اعتماد کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم کشتیاں جلا کر میدان میں اترے ہیں، مذاکرات ہمارامسئلہ ہے، پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے،عدالت پارلیمنٹ پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ؛پولیس سے بدتمیزی کرنیوالے کارکن کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ