سپر سانک میزائل، بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب ،پاکستان کا شدید احتجاج

Mar 11, 2022 | 13:11:PM
پاکستان ، احتجاج
کیپشن: سپر سانک میاں چنوں میں جارگرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے سپر سانک میزائل کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انڈین ساختہ 'سپر سونک فلائنگ آبجیکٹ' کے ذریعے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ذرائع کے مطابق فلائنگ آبجیکٹ نو مارچ 2022 کو انڈیا کے شہر سورت گڑھ سے پاکستان میں داخل ہوا اور پاکستان کے شہر میاں چنوں کے قریب گرا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو بتایا کہ فلائنگ آبجیکٹ کے لانچ سے نہ صرف شہری املاک کو نقصان پہنچا بلکہ انسانی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔
دفترخارجہ نے بتایا کہ فلائنگ آبجیکٹ کی پرواز نے پاکستانی فضائی حدود میں کئی ملکی/بین الاقوامی پروازوں کو خطرے میں ڈالا، ہوا بازی کے سنگین حادثے کے ساتھ ساتھ ہلاکتیں بھی ہو سکتی تھیں۔ دفترخارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو بتایا کہ وہ انڈین حکومت کو فضائی حدود کی اس کھلم کھلا خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے مذمتی پیغام پہنچائے۔اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ واقعات انڈیا کی علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بے حسی کے عکاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لندن میں سیاسی ہلچل ۔۔علیم خان کی نوازشریف سے طویل ملاقات