سنجے دت دوران قید کیا کام کرتے تھے اور کمائی کس کو دی؟ بھارتی اداکار کے اہم انکشافات

Jan 11, 2022 | 01:00:AM
جیل میں کاغذ کے تھیلے، روزانہ ، 50سے 100 تھیلے بناتے تھے
کیپشن: اداکار سنجے دت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماضی میں جیل میں قید رہنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جیل میں کاغذی تھیلے بناکر 500 روپے کمائے تھے اور یہ رقم اہلیہ کو دے دی تھی۔
سنجے دت بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جنہوں نے ماضی میں کئی سال سلاخوں کے پیچھے گزارے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اداکار کی فین فالوونگ میں کمی نہیں آئی۔ایک پرانے انٹرویو میں سنجے دت نے جیل میں گزارے گئے اپنے وقت کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح انہوں نے وہاں دستی مزدوری کرکے 500 روپے کمائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی نے احد رضا میر کے ساتھ فوٹو کیو ں ڈیلیٹ کر دی۔؟۔کیا کچھ ہونے والا ہے۔؟َ
سنجے دت نے 2018 میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’ہم جیل میں اخبارات سے کاغذ کے تھیلے بناتے تھے، مجھے فی بیگ 20 پیسے ملتے تھے اور میں روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 100 کے درمیان تھیلے بناتا تھا۔اداکار سے سوال کیا گیا کہ جیل میں قیام کے دوران انہوں نے ان تھیلوں کو بنانے میں کتنی رقم کمائی اور آخر کار انہوں نے اس کے ساتھ کیا کیا تھا تو سنجے دت نے کہا کہ ’میں نے تقریباً 400 سے 500 بھارتی روپے کمائے تھے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’میں جب سال 2016 میں جیل سے باہر آیا تو میں نے یہ ساری رقم اپنی اہلیہ کو دی تھی کیونکہ وہ 500 روپے میرے لیے 5000 کروڑ روپے کے برابر تھے۔سنجے دت نے جیل میں مثبت نقطہ نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ وہاں بیٹھ کر سوچتے نہیں رہ سکتے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا، آپ کو یہ سب بھولنے کی ضرورت ہوتی ہے، اسے مثبت چیز میں تبدیل کریں، جیل کو ایک مثبت تجربہ بنائیں اور وہاں کچھ سیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکار و پروڈیو سر چل بسے