سانحہ 9 مئی، عمران خان کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج

Aug 11, 2023 | 14:40:PM
سانحہ 9 مئی، عمران خان کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)سانحہ 9مئی سے متعلق 7مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر  نے ملزم کی جیل سے طلبی،عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کیں،سپیشل پراسکیوٹر سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کیجانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت  میں پیش ہوئے،بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت  سے استدعا کی کہ اس ضمانت کو ملتوی کر دیا جائے، قانونی نکتے پر ریسرچ کرنے کیلئے 3 دن کا وقت ملا، اگر عدالت مزید مہلت کی مخالفت کرتی ہے تو دلائل دے دیتا ہوں۔ 

آپ ہمایوں دلاور نہیں ہیں ،آپ نے ہم پر بہت مہربانیاں کی ہیں

فاضل جج نے بیرسٹر سلمان کو ہدایت کی کہ آپ میرا حال ہمایوں دلاور جیسا نہ کریں ،آپ دلائل شروع کریں ،بیرسٹر سلمان صفدر  نے کہا کہ آپ ہمایوں دلاور نہیں ،آپ نے ہم پر بہت مہربانیاں کیں ، تکنیکی بنیادوں پر عبوری ضمانت منسوخ نہ کی جائے،عدالتی حکم پر حراستی اور سزا یافتہ ملزمان روزانہ پیش کئے جاتے ہیں، درخواست گزار کو بھی جیل سے طلب کر لیا جائے، فاضل جج نے کہا کہ سزا یافتہ نہیں پیش ہوتے، سزا یافتہ کی عبوری ضمانت خارج ہوتی ہے،  پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پراسکیوشن اور ڈیفنس کو برابر کھیلنے کا موقع دیا جائے۔

عمران خان جب باہر تھے تو عدالت آتے ہی نہیں تھے
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نئے مقدمے میں گرفتاری روک رکھی ہے،چیئرمین تحریک انصاف اس عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، فاضل جج نے جواب دیا کہ جب آپ کے موکل باہر تھے تو عدالت آتے ہی نہیں تھے،  فاضل جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ ہم تو سزا یافتہ کا ٹرائل بھی جیل میں ہی کرتے ہیں،سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ اگر ملزم عدالت میں نہ آئے تو عبوری ضمانت خارج کی جاتی ہے، جب ملزم کی سزا معطل ہو گی جیل سے باہر آئیگا تو ہی عبوری ضمانت کا حقدار ہوگا،شاہزیب کیس کے مطابق عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج ہو گی۔