پنجاب کے ایک ہزار سکول این جی او کو دینے کا اعلان

Sep 10, 2023 | 11:49:AM
محسن نقوی سےمسلم ہینڈزپاکستان کے6 رکنی وفدکی ملاقات چیئرمین مسلم ہینڈز سیدلخت حسنین نے فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سےمسلم ہینڈزپاکستان کے6 رکنی وفدکی ملاقات، چیئرمین مسلم ہینڈز سیدلخت حسنین نے فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے  مسلم ہینڈز پاکستان کے ملاقات کی  جس میں ان کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مسلم ہینڈز پنجاب میں 117 سکول چلا رہی ہے  اور جنوبی پنجاب میں بھی ہیلتھ و ایجوکیشن کے ویلفیئر پراجیکٹس چلائے جارہےہیں۔

پنجاب میں 18 سکول آف ایکسلینس اور 35 ماڈل سکول چلائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے  نوجوانوں کوخودانحصاری کی طرف گامزن کرنےکیلئےمارکیٹ بیسڈآئی ٹی سکلزکااہتمام کیا۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو مسلم ہینڈز پاکستان سے قواعد و ضوابط طے کرنے اورایک ہفتے کے اندر حکومت پنجاب اور مسلم ہینڈز کے درمیان معاہدہ طےکرنیکی ہدایت بھی کی۔اور پنجاب کے1000سکولوں کاانتظام وانصرام اور یتیم خانوں و دارالامان کے انتظامات بھی مسلم ہینڈز پاکستان کے سپرد کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:غلط پارکنگ پر شہریوں کا ٹریفک پولیس عملے پر تشدد، 'پیٹرول ڈلوانا مشکل، جرمانہ کیسے دیں؟'

 اور اس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نجی شعبے و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بلند ہو گا، مسلم ہینڈز کے تعاون سے بڑے ہسپتالوں کے ایمرجنسی کو اپگریڈکرنےپرغورہوگا، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے نجی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

ملاقات میں صوبائی وزیراطلاعات عامرمیر موجود ڈائریکٹرپروگرام خالدمحمودقریشی،سیدجاویدجیلانی موجود میاں عمرفاروق،راناعمر اور راجہ ارسلان نصرت بھی موجودتھے۔