پشاور:کورونا سے ایک اور ڈاکٹرچل بسا، تعداد 48 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وائرس کے وار متواترجاری ہیں پشاور میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے انتقال کرگیا۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کے ڈاکٹر عزت خان کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ڈاکٹرعزت خان پرنسپل میڈیکل افسرتھے اور وہ 2 ہفتوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔