لیسکو گاڑیوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کا انکشاف ، تحقیقات شروع

Jul 10, 2023 | 12:10:PM
LESCO vehicles, drugs, smuggling, disclosure, investigation, launch, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) ملک میں اندھیر نگری جیسی صورتحال چل رہی ہے، اہم ادارے کے افسران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں میں  منشیات سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیسکوکی گاڑیاں منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونےکاانکشاف ہوا ہے ، شکایات سامنے آنے پر کمپنی نے تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے، سرکاری گاڑی پرنیلی لائٹ لگاکرمنشیات سمگل کرنیکے الزام پر اسسٹنٹ مینجرٹرانسپورٹ توصیف کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے، اسسٹنٹ مینجر ٹرانسپورٹ کیخلاف سرکاری گاڑی پرپرائیویٹ نمبر لگا کر استعمال کرنیکی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، پرائیویٹ نمبرلگاکراستعمال ہونیوالی گاڑی ایکسائزڈیپارٹمنٹ میں لیسکوچیف کےنام پررجسٹرڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عوام کی جیبیں خالی کرنے کا مشن ، بڑا فیصلہ کر لیا

سابق پراجیکٹ ڈائریکٹررفعت محبوب کوسرکاری گاڑیاں فراہم کرنےپربھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تحقیقاتی کمیٹی نے پٹرول میں خردبرد کرنے پر بھی انکوائری شروع کر دی ہے، لیسکو چیف شاہد حیدر نے تحقیقات کیلئےاعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، جنرل مینجر ٹیکنیکل لیسکو کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیاگیا،ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اور ڈپٹی مینجر فنانس کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا۔