عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل

Jul 10, 2023 | 10:37:AM
Cases against Imran Khan, Hearing, Judicial Complex, Transferred, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل،نوٹیفکیشن  بھی جاری۔
 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آج 8 کیسزکی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہو گی، نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے ،جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2، 2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی،تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، رمنا اور سیکرٹریٹ میں درج 1، 1 مقدمے کی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای شہری کو رعونت بھری ویڈیو بنانی مہنگی پڑ گئی

اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خلاف 3 کیسز انسداد ِدہشت گردی کی عدالت میں بھی مقرر ہیں۔

نعیم پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے،نعیم پنجوتھہ کا مزید کہنا ہے کہ اے ٹی سی اور دیگر مقدمات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس بھی جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی تقریباً 20 مقدمات میں آج اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔