راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے

Jul 10, 2023 | 10:18:AM
راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے  راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلابی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ راوی سمیت دیگردریاؤں میں پانی کابہاؤمعمول کےمطابق بہہ رہا ہے ۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاؤں،براجز،ڈیمزاورنالہ جات میں پانی کےبہاؤکی مسلسل نگرانی جاری ہے،صوبائی کنٹرول روم سےپنجاب میں تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ 

دوسری جانب این ڈی ایم اے   نے مون سون  صورتحال سے اپ ڈیٹ کیا ہے کہ مختلف موسمیاتی ماڈلز کیمطابق شمال مشرقی پنجاب بشمول لاہور، سیالکوٹ نارووال میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کیساتھ شدید بارش کا امکان ہے،دریائے چناب، راوی ستلج اور منسلک نالوں بھمبر،ایک،دیگ،بین پلکھو و بسنتر میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے.