5اوباش افراد کی گھر میں گھس کرخاتون سے زیادتی۔۔ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے  

Jul 10, 2021 | 14:39:PM
5اوباش افراد کی گھر میں گھس کرخاتون سے زیادتی۔۔ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)خواتین سے زیادتی کے واقعات کنٹرول سے باہر ہو گئے،راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں 5 افراد نے گھر میں  گھس کر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،درندہ صفت ملزم زیادتی کرتے ہوئے ویڈیو بھی بناتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں درج ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ 26 مئی 2021 کو وہ اپنے 9 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ دوپہر 3 بجے مرکزی ملزم کامل شاہ، منیر عرف کالا شاہ اور دیگر 3 نامعلوم ملزم اسلحے کے ساتھ گھر کے دروازے کو توڑ کر میرے  کمرے میں داخل ہوگئے، اس دوران ایک ملزم نے میرے بیٹے کو اٹھا لیا جبکہ ایک نے مجھے گریبان سے پکڑ کر گرا دیا اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے اور میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے درعمل کے طور پر شور شرابا اور چیخ و پکار شروع کردی جس پر ملزم کالا شاہ نے دھمکی دی کہ اگر تم ہماری بات نہیں مانوں گی تو تمھاری آنکھوں کے سامنے تمھارے بیٹے کو قتل کردیں گے چنانچہ ڈر وخوف اور بیٹے کی جان بچانے کی خاطر ان کی بات ماننے کو تیار ہوگئی جس کے بعد درندہ صفت ملزموں نے باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔خاتون کا کہنا تھا کہ میں معافیاں مانگتی رہی مگر ظالموں کو ترس نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں: شراب کے نشے میں دھت خاتون سڑک پر نکل آئی۔۔پھر کیا کیا۔۔جانیے!
 خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم جاتے وقت گھر سے 7 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات بھی لوٹ کر لے گئے۔ ویڈیو کو بنیاد بنا کر ملزم کامل شاہ اور منیر کی جانب سے خاتون کو بلیک میل کیا جاتا رہا کہ اگر میں نے ان کی بات نہ مانی تو مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گےچنانچہ ملزموں کی جانب سے کچھ وقت بعد خاتون سے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا جس پر خاتون نے ان کی بات نہ مانی اور بلیک میل ہونے سے انکار دیا۔ تاہم ملزموں نے ردعمل کے طور پر مذکورہ ویڈیو کو شوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جس پر ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔

خیال  رہے متاثرہ خاتون نے سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں پیش ہوکر ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی و تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فوری طور پر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔

پولیس نے مرکزی ملزم کامل شاہ کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل۔۔ملزم  گرفتار