پاکستانی معروف ہدایت کار پرمیش اڈیوال دائرہ اسلام میں داخل 

Jan 10, 2024 | 08:44:AM
 ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی ہدایت کار پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے روحانی سفر کا آغاز کرنے والے فلم ساز پرمیش اڈیوال کو مدینہ منورہ میں نماز اداکرتے اور اللہ کی بارگار میں دعا مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہدایت کار نے روح پرور ویڈیو جاری کی جس میں انہیں اپنے  رب کی بارگار میں عبادت میں مشغول دیکھا گیا۔ پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے پرمیش نے لفظ ’تاجدارِ حرم’ لکھا جبکہ ویڈیو میں گلوکار عاطف اسلم کی قوالی ’ تاجدارِحرم’ کے الفاظ بھی شامل کیے جس نے ہر دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنانام ’محمد’ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پرمیش اڈیوال نے پاکستانی تفریحی صنعت میں اپنی بے لوث خدمات ،فلموں اور ٹیلی ویژن شوز کی ہدایت کاری اور پروڈکشن  میں نام کمانے کے ساتھ اس  روحانی سفر کی جانب گامزن ہونے کے اس اہم فیصلے پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 

کمنٹ سیکشن میں پرمیش کی ویڈیو پر جہاں لاکھوں مداحوں نے بے حد محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں اداکار فیروز خان، محب مرزا، ہمایوں عالم گیر، معروف ڈیزائنر عمران راجپوت، سمیت نامور شخصیات کی جانب سے بھی پرمیش کو اسلام قبول کرنے پر ڈھیروں محبت اورپیار کے ساتھ مبارک باد پیش کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی طرف سے نیک خواہشات وصول کر رہے ہیں جو اسلام قبول کرنے پر خوش ہیں فیروز خان، ہمایوں عالمگیر اور دیگر نے ہدایت کار کو اسلام کی روشنی میں داخل ہونے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ، 3 پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید

یاد رہے کہ ہدایت کار پرمیش اڈیوال کے شاہکار میں فلم ’ پنجاب نہیں جاؤں گی’ شامل ہے جبکہ انہوں نے ڈرامہ سیریل ماسٹرز کے او ایس ٹی سمیت گانے کی ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔؎ انہوں نے امجد صابری، مایا خان، سارہ خان اور عروہ حسین پر مشتمل متعدد گانوں اور نعتوں کی ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔اسکے علاوہ ڈالڈہ کے مشہور اشتہارات سمیت متعدد ہٹ ٹی وی اشتہارات کی ہدایت کاری کی ہے  انہوں نے فلک شبیر کا گانا ’یار ملا دے’ اور بلی ایکس کا وائرل ہٹ گانا ’جیتنی پنجابی’ بھی ڈائریکٹ کیا ہے۔