سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

Apr 10, 2023 | 17:41:PM
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی کیساتھ 2002 ڈالر ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار ایک سو روپے جبکہ دس گرام سونا 2ہزار 656 روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 643 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی 30 روپے اور 25.72 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 2480 روپے اور 2126.20 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: قندھاری بازار میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید