پشاور : پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کو کل تک کی ڈیڈ لائن دیدی

Oct 09, 2022 | 21:48:PM
پشاور, پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن , صوبائی حکومت,ڈیڈ لائن
کیپشن: پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے اساتذہ  نے صوبائی حکومت کو کل ایک بجے تک کی آخری ڈیڈ لائن دیدی۔

 پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل بھی تمام پرائمری اسکولز (گرلز اینڈ بوائز) مکمل بند رہیں گے،سکولوں کا 100فیصد سٹاف پشاور کیلئے نکلے گا،کل 6 اکتوبر سے بھی کہیں زیادہ تعداد میں اساتذہ کا سمندر پشاور میں ہوگا

مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دوبارہ مرکزی شاہراہ پر ہوں گے،نماز عصر اسمبلی چوک میں ادا کی جائے گی،تمام اساتذہ ہر لحاظ سے متفق، متحد اور پرامن رہیں گے،کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی۔

صدر اپٹا کے پی کےعزیز اللّہ خان نے کہا کہ کل تمام اساتذہ کرام 11 بجے جناح پارک پشاور پہنچ جائے اور نماز ظہر صوبائی اسمبلی حال کے سامنے سڑک پر ادا کریں گے ۔

گزشتہ دنوں پشاور میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم میں مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، پولیس نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر آنسو گیس کی شیلنگ کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے۔