سابق افغان وزیر دفاع کے بیٹے نے پرتعیش گھر خریدلیا۔۔اندرونی مناظر دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

Oct 09, 2021 | 22:56:PM
سابق افغان وزیر دفاع،بیٹے،دائودوردک،کا ،پرتعیش گھر
کیپشن: دائود وردک،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی ریا ست لاس اینجلس میں سابق افغان وزیر دفاع عبدالرحیم وردک کے بیٹے داؤد وردک نے 20.9 ملین ڈالر کا ایک عالیشان گھر خریدلیا۔

تفصیلات کے مطابق داؤد وردک پہلے ہی میامی بیچ کے مہنگے ترین ریزورٹ میں 5.2 ملین ڈالر کے ایک یونٹ کے مالک ہیں۔ان کی  2900 اسکوائر فٹ پر نئی تعمیر شدہ ٹروس ڈیل سٹیٹ پراپرٹی کو ایک مقامی آرکیٹیکچر نے ڈیزائن کیا ہے جسے آخری مرتبہ 2016 میں ووڈ برج گروپ کو 9.5 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

داؤد وردک کی جانب سے خریدی گئی ’کارلا رج ریزیڈنس‘ کو 1960 کی دہائی کے لاس اینجلس طرز کے سٹائل پر تعمیر کیا گیا ہے جس کی شیشوں سے بنی دیواروں سے شہر کی عمارتوں کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔اس نئے پر تعیش گھر میں 5 بیڈرومز اور سات باتھ روم بنے ہوئے ہیں، جبکہ اہم جگہوں پر بہترین اور سب سے قیمتی قسم کی لکڑی استعمال کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کروز شپ پر آریان کی دوست منشیات کیسے لیکر گئی؟ ۔۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ویڈیو جا ری کر دی